ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے غریب مریضوں کے درمیان وزیرا علیٰ امدادی چکس کی تقسیم

بھٹکل تعلقہ کے غریب مریضوں کے درمیان وزیرا علیٰ امدادی چکس کی تقسیم

Tue, 25 Feb 2020 20:44:31    S.O. News Service

بھٹکل:25؍فروری(ایس اؤ نیوز)مختلف بیماریوں میں مبتلا غریب خاندان کے مریضوں میں رکن اسمبلی سنیل نائک نے ریاستی وزیراعلیٰ کی طرف سے منظورشدہ معاوضہ چکس کی تقسیم کی۔

تعلقہ کے کل 43مستحقین میں سے 29لوگوں کے درمیان 5لاکھ 7ہزار روپئے کی امداد تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ انسان کا بیمار ہونا فطری بات ہے ، کوئی پریشان نہ ہوں، متاثرین اسپتال کا بل اور دیگر دستاویزات سونپتے ہیں تو انہیں حکومت کی جانب سے معاوضہ دلانے کی کوشش کرنےکا تیقن دیا۔ اس موقع پر سبرائے دیواڑیگا، کرشنا نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: